ابنا: ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے آج متحدہ عرب امارات کے سربراہ " خلیفہ بن زاید آل نھیان " کے ساتھ ابوظبی میں ہونے والی ملاقات میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی پالیسی ميں پڑوسی اور علاقے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سربراہ نے بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات، ایران کےلئے ديگر تمام ملکوں سے زیادہ اہمیت اور قربت کا قائل ہے اور متحدہ عرب امارات علاقے میں امن و استحکام کے دائرے ميں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے مقصدسے ایران کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے آمادہ ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد کے ساتھ ملاقات میں علاقے میں فرقہ وارانہ اور قبائلی جھگڑوں اور انتہاپسندانہ اقدامات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی اس لعنت کی بیخ کنی کے لئے علاقے کے تمام ملکوں میں باہمی تعاون ضروری ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم نے بھی ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو انتہائي مثبت قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو اپنے تجارتی لین دین میں اضافہ کرتے ہوئے اس راہ میں موجود تمام رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے کوشش ہیں۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485970
اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ نے ابوظبی ميں متحدہ عرب امارات کے سربراہ اور وزیراعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔